سرینگر13جولائی(ایس او نیوزآئی این ایس انڈیا)پولیس نے حریت کانفرنس کے اعتدال پسند دھڈے کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کو آج اپنے حامیوں کے ساتھ شہر کے نکشبدصاحب علاقے میں شہداء کی قبرستان کی طرف بڑھنے کے دوران حراست میں لے لیا۔میر واعظ کو شہر کے نگین علاقے میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے پولیس نے حراست میں لیا اور مقامی تھانے میں منتقل کردیا گیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ انہیں احتیاطاََحراست میں لیا گیا کیونکہ پرانے شہر علاقے میں ان کی موجودگی سے تشددہوسکتاتھا۔میر واعظ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حریت چیئرمین 1931کے قتل عام کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔کشمیرکے اس وقت کے مہاراجہ کی حکومت کے خلاف 1931میں مظاہرہ کر رہے لوگوں پرفوجیوں کی طرف سے کی گئی کارروائی میں21لوگ مارے گئے تھے۔